چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے روضہ رسول پر حاضری دی اور وطن عزیز کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اور امن و سکون کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مدینہ منورہ پہنچے تو روضہ رسول کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے روضہ رسول کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے مسجد نبوی شریف میں روضہ رسول پر حاضری دی ارو درود و سلام بحضور سرور کائنات پیش کیا اور کچھ دیر وہاں رہے،اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطن عزیز کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اور امن و سکون کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
روضہ رسول پر حاضری کے بعد چئیرمین بلاول بھٹو مکہ مکرمہ پہنچ کرعمرہ بھی ادا کریں گے،اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے سابق معاون خصوصی غلام محمد بنگلانی بھی موجود تھے۔