یوکرینی طیارہ حادثہ، پورا ملک متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے، کینیڈین وزیراعظم
اوٹاوہ(صباح نیوز)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اس قسم کا سانحہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں ذمے داروں کے احتساب اور انصاف کے حصول کا مقصد دیا۔