سعودی عرب نے فوج بھیجنے کا معاوضہ ایک ارب ڈالر امریکی اکائونٹ میں جمع کرادیا: ٹرمپ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے فوج بھیجنے کا معاوضہ ایک ارب ڈالرز امریکا کے اکائونٹ میں جمع کرادیا ہے۔ جنوبی کوریا نے فوج تعیناتی کا پچاس کروڑ ڈالرز معاوضہ دیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے مزید فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ریاض کو کہا گیا کہ اسے فوج کی تعیناتی کے اخراجات دینا ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے ایک ارب ڈالرز کا معاوضہ امریکی اکائونٹ میں جمع کرایا اور اس کے بعد فوج کو ریاض بھیجا گیا۔ اسی طرح شمالی کوریا کے حملے سے بچنے کیلئے جنوبی کوریا نے امریکی فوج کی تعیناتی کے پچاس کروڑ ڈالرز معاوضہ دیا۔