اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا
لاہور (کامرس رپورٹر)گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 155 روپے 83 پیسے تک فروخت ہوا تاہم سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے پر ڈالر کی قدر 2 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 85 پیسے رہی۔ یورو کی قدر 42 پیسے کے اضافے 172 روپے 22 پیسے ہو گئی تاہم برطانوی پاونڈ 1 روپے 15 پیسے سستا ہو کر 201 روپے 8 پیسے کا رہ گیا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوفات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 155 روپے 10 پیسے رہ گئی یورو کی قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ 50 پیسے سستا ہو کر 203 روپے کا رہ گیا۔