غربت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرے پاکستانیوں کو ریلیف دینے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا تھا۔ مگر بدقسمتی سے چند ہزارروپوں کے اس سہ ماہی وظیفہ پر اہل ثروت کی رال بھی ٹپکی۔ سینئر سرکاری افسروں سمیت بہتی گنگا میں ایسوں ایسوں نے ہاتھ دھوئے کہ حیرت ہوتی ہے۔ جن میں گریڈ 19 کے 429 ، گریڈ بیس کے 59 اور گریڈ 21 کے بھی تین افسر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ صوبوں میں گریڈ انیس اور بیس کے افسران محکمہ کے سربراہ یعنی صوبائی سیکرٹری ہوتے ہیں اور مرکز میں بھی گریڈ 21 کے کئی افسر بطور سیکرٹری کام کر رہے ہیں۔ یوں تو ہوس کی کوئی انتہا نہیں۔ مگر حکومتیں چلانے والے سینئر افسران اس حد تک گر سکتے ہیں، عقل تسلیم کرنے کوتیار نہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024