حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ممبر حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے،جہانگیر خانزادہ
پنجاب اسمبلی وا یم پی اے حلقہ پی پی 2جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی اب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ کو برداشت کرنے کی قوت نہیں رکھتی غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے اور حکمران عیاشیاں کرتے ہوئے ریاست مدینہ کی باتیں کر رہے ہیںسوئی گیس ،بجلی ،پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے حکمران استعفیٰ دیکر گھروں کو جائیں حکومت چلانا ان کی بس کی بات نہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حالیہ دورہ حلقہ کے موقع پر معززین علاقہ سے ملاقاتوں کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ان کو تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن کیا گیا اور ملک میں ایسے منصوبے شروع کیے گئے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو سکے لیکن میاں نوا زشریف کیخلاف سازشیں کر کے مسلم لیگ (ن) حکومت پر شب خون مارا گیا ۔