گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کھوڑ شہر کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے
کھوڑ(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کھوڑ شہر کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے مڈل کے بعدہائی کلاسوں کے لیئے بچوں کودوسری شہر جانا پڑتا ہے کھوڑ شہر کا اکلوتا ایلیمنٹری سکول عر صہ دراز سے ہائی نہ بن سکا ان خیالات کا اظہارملک گلاب خان نیاز نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ کھوڑشہر جو آبادی کے لحاظ سے بہت بڑ ا قصبہ جس میں بچیوں کے دوپرائمری اور ایک ہائی سکول ہیں مگر بچوں کے لیئے ایک ہی سکول ہے جو ایلیمنٹر ی ہے جس میں بچوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے جنہیںہائی کلاسوں کے بعد دوسرے شہر کا رخ کرنا پڑتاہے مذکورہ سکول کو ایلمینٹری کا درجہ ملے کافی عرصہ گزر چکا ہے مگر اسکو ہائی کا درجہ نہیں دیا گیاجبکہ سکول میں کمروں کے لیئے کافی رقبہ بھی موجود ہے پورے علاقہ کے لیئے ایک ہائی سکول ہے جس میں بچوں کی تعداد ہزاروں میں ہے بچیوں کے لئے دو ہائی سکول اور چار پرائمری سکول ہیں مگر بچوں کے لیے صرف ایک ہائی سکول کھوڑ کمپنی میں ہے۔کھوڑ اور اس سے ملحقہ گائوں کے ہزروں لوگوں نے وفاقی وزیر تعلیم وزیر اعلی پنجاب ،صوبائی وزیر تعلیم ،ایم این ملک سہیل ،خان ،صوبائی وزیر مال کرنل محمد انور ڈی سی اٹک او ر محکمہ تعلیم اٹک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بوائز ایلمینتری سکول کھوڑ شہر کو فوری طور پر ہائی سکول کا درجہ دیا جائے ۔