گھوڑا گلی کے قریب کار کھائی میں جا گری
مری( نامہ نگار خصوصی) گھوڑا گلی کے قریب گزشتہ رات گئے ایک سوزکی کلٹس کار نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک ہی بے قابا ہو کے نشیبی گہرائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم اس دوران گاڑی میں بھڑکنے والی آگ نے گاری کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ۔ایسے میں ریسکیو 1122کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور معمولی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی ۔