تبدیلی سرکار نے عوام کے اوسان خطا کر دیے ہیں،مظہر حسین وارثی
گوجرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کے اوسان خطا کر کے رکھ دیے ہیں آئے روز قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ سے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے مگر حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کی بجائے اپنی کارکردگی کے فرضی راگ الاپ رہی ہے تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔