نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھل گئے
بیول (نامہ نگار)ایک ہفتے کی اضافی چھٹیوں کے بعد آج دوبارہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکول کھل گئے ہیں لیکن موسم کی خرابی اور شدید بارش کی وجہ سے سکولوں میں حاضری کا تناسب بہت کم رہا ہے رات سے جاری بارش کی وجہ سے نہ صرف دوردراز بلکہ نزدیکی علاقوں کے طلباء بھی آج سکول نہ آسکے اس مرتبہ موسم سرما کی چھٹیاں شدید سردی کی وجہ سے معمول سے ہٹ کر گورنمنٹ نے پہلے ہی زیادہ کی ہیں اور پچھلے ہفتے سکول کھلنے کی بجائے دوبارہ سکول بند کر دئے گئے ہیں اس سے طلبا کا شدید نقصان ہو رہا ہے کیونکہ تعلیمی بورڈ نے اور پیک انتظامیہ نے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ پہلے ہی جاری کی ہوئی ہے اور امتحانات جلد شروع کیے جا رہے ہیں۔