دکان سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج
چکوال(نامہ نگار)قصبہ دھیدوال تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں دکان سے چالیس ہزار روپے اور دیگر سامان چوری کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذیشان عمر ولد محمد طفیل سکنہ دھیدوال نے درخواست دی کہ اس کے جنرل سٹور سے ملزم رفاقت حسین ولد عبدالعزیز سکنہ محلہ فاروقی چکوال نے ہمراہ نامعلوم ساتھیوں کے رقم چالیس ہزار روپے اور چھ عدد موبائل فون، موبائل لوڈ کارڈ اور متفرق سامان چوری کرلیا۔ سب انسپکٹر خضر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔