قصبہ کھیوال اور ربال میں گرڈ اسٹیشن سال کے آخر میں کام شروع کردے گا،شبیر خان
چکوال(نامہ نگار) واپڈا کی ٹیم نے جرمن ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ قصبہ کھیوال اور ربال میں قائم ہونے والے نئے گرڈ اسٹیشن کے حوالے سے اے ڈی سی آر مصور خان نیازی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت شبیر خان کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ ماہرین میں ڈیوڈرائٹ، تسنیم بھٹی شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبیر خان نے بتایا کہ 500KVکا گرڈ اسٹیشن اس سال کے آخر میں کام شروع کردے گا اور یہ گرڈ اسٹیشن واپڈا جرمن حکومت کے تعاون سے قائم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گرڈ اسٹیشن کے قیام سے اس علاقے میں بجلی کے کم وولٹج کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور صارفین کو بلاتوقف بجلی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔