غیر حتمی انتخابی فہرستیں ، ضلع بھر میںبنائے گئے134 نمائشی سنٹرز پر آویزاں
فتح جنگ (نامہ نگار) الیکشن کمیشن اٹک نے غیر حتمی انتخابی فہرستیں ضلع بھر میںبنائے گئے134 ڈسپلے(نمائشی)سنٹر پر آویزاں کردیں ہیں فہرستیں 26 دسمبر سے 24 جنوری تک آویزاں رہیں گی کوئی بھی شہری اپنی اور خاندان کی ووٹ چیک کر سکتا ہے نئے اندراج کے لئے فارم 15 ووٹ اخراج کے لئے فارم 16 اور درستگی کے لئے فارم 17 انچارج ڈسپلے( نمائشی) سنٹر کے پاس موجود ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم نمائشی سنٹر پر فہرستیں آویزاں ہیں اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں، الیکٹرانک، پرنٹ اورسوشل میڈیاسمیت سول سوسائٹی سے درخواست ہے کہ عوام کی آگاہی میں الیکشن کمیشن کی مہم کا حصہ بنیں کوئی بھی شہری ان سنٹر پر جاکر اپنی اور اپنے خاندان کے ووٹ چیک کرسکتا ہے اگر کسی کا ووٹ درج ہونے سے رہ گیا یا اس جگہ سے تبدیل یا درستگی کرانی ہے تو اسی وقت انچارج سنٹر سے فارم لے کر پر کریں اور جمع کرادیں انتخابی فہرستیں 24 بنوری 2020 تک ان سنٹرز پر آویزاں رہیں گی۔