اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم کی چک خاصہ میں کھلی کچہری
جہلم (نامہ نگار ) سیکر ٹری انر جی ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد کی رہنما میں محمد اسلم خان ایس ای آئیسکو سرکل جہلم نے چک خاصہ یونین کونسل میں کھلی کچہری لگائی اس کھلی کچہری میں ایکسئین جہلم سر کل 2اور ایس ڈی اوز نے شر کت کی ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر آئیسکو آپریشن سر کل جہلم نے نا صرف لوگوں کی زبانی شکایات کو سنا بلکہ تحریری شکایات بھی وصول کی اور حسب توقع موقع پر کی احکامات صادر کیے ، کسی ایک بھی صارف بجلی نے بجلی چوری یا اوربلنگ کے متعلق شکایات نہ کی ، مذکورہ آفیسر نے عوام کے عملی تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا کہ گزشتہ کچھ عرصوں سے بجلی چوری کرنیکی شکایات موصول نہیں ہو رہی ، اس حوالے سے ملازمین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ انشاء اللہ موسم گرما میں محکمہ واپڈا کم سے کم لوڈ شیڈنگ کرے گا ، انہوں نے صارفین بجلی سے درخواست کی کہ ان کو جب بھی کوئی شکایت ہو تو بذریعہ ٹیلی فون ایس ڈی او ، ایکسئین یا مجھے آگاہ کیا کریں تا کہ بروقت شکایات کا ازالہ کیا جا سکے ۔ یہ امر باعث فخر ہے کہ آج کی اس کھلی کچہری میں عوام کی اکثریت نے شرکت کی ۔