دیہی مرکز صحت منڈے میں آگاہی سیمینار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بن گیا
ڈھڈیال( نامہ نگار) دیہی مرکز صحت منڈے میں آگاہی سیمینار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بن گیا سیمینار میں ڈائریکٹر irmnch ڈاکٹر نوید انجم مہمان خصوصی تھے اس موقع پر میڈکل آفیسر ڈاکٹر وقاص ضمیر، وومن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قر ت عرفان، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر اقصی جبیں نے علاج معالجہ اور سہولیات سے حاضرین کوآگاہ کیا اور کہا کہ ہم ہر لمحہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار اپنی خدمات میں پیش پیش ہیںانچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر شیخ رفتار حسین نے اپنے خطاب میں اپنے سٹاف کی خدمات پر اظہار اطمینان کیا اور بتایا کہ1962 میں یہ سنٹر بیانا گیا اور چکوال کا قدیم آر ایچ سی سنٹر ہے اب اس سنٹر میں ایکسرے، ڈینٹل، ای سی جی، لیبارٹری ٹیسٹ، زچہ بچہ، ماںکی صحت و خوارک کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے میرا سٹاف تین شفٹوں میں معمور رہتا ہے اس موقع پر ڈی ایم او خصوصی طور پر ڈاکٹر نوید انجم نے بہترین سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر شیخ رفتار کو داد دی۔