بجلی کی بندش سے شہری مشکلات کا شکار رہے
گوجرخان(نامہ نگار) گزشتہ روز گوجرخان شہر میں مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین بندش کا سلسلہ سارا دن جاری رہا مسلسل کئی کئی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے آبادی مکینوں کو سخت دشواری کاسامناکرنا پڑا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کئی روز سے شہر میں مینٹیننس کے نام پر آئے روز کئی گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے اب گزشتہ روز سارا دن بجلی کی آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہا شہریوں نے واپڈ کے اعلیٰ احکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔