دو مسلح افراد اے ٹی ایم کارڈچھین کر فرار
ڈھڈیال(نامہ نگار) اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے نوجوان سے اسلحے کی نوک پر دو مسلح افراد نے اے ٹی ایم کارڈ لے کر ہزاروں روپے کی نقدی لے کر فرار ہو گئے محکمہ تعلیم میں ملازم حماد رضا نے گذشتہ روز اپنے22سالہ بھتیجے کمیل کو اپنا اے ٹی ایم کارڈ دیا کہ نیشنل بنک ڈھڈیال برانچ سے رقم نکلوا کر لے آئے کمیل جوں ہی بنک کے باہر اے ٹی ایم میں گیا تو دو مسلح شخص اندر آگئے اور اسلحے کی نوک پر اے ٹی ایم کارڈ دینے اور خفیہ کوڈ بتانے کو کہا نوجوان نے انہیں کارڈ دے کر کوڈ بھی بتا دیا انہوں نے فوری طور پراپنی طرف سے ایک اے ٹی ایم کارڈ دیا اور کہا کہ لو اپنا کارڈ اور خودفرار ہو گئے۔