ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مسافروں کیلئے شلٹر ہوم قائم
کلر سیداں (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دیگر شہروں کی طرح ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی مسافروں کے رات گزارنے کیلئے شلٹر ہوم قائم کر دیا گیا ہے۔قیام کے دوران مسافروں کو معیاری کھانا بھی دستیاب ہو گا۔ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر توقیر مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طور پر تین بستروں پر مشتمل شلٹر ہوم قائم کیا گیا ہے تا ہم مسافروں کی تعداد زیادہ ہو جانے کی صورت میں بستروں میں بھی مزید اضافہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رات گزارنے کیلئے آنے والے مسافروں کو اپنا شناختی کارڈ ایمرجنسی میں موجود میڈیکل آفیسر کے پاس جمع کروانا ہو گا۔ رات بسر کرنے کیلئے آنے والے مسافروں کیلئے معیاری کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔