لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ڈپٹی الیکشن کمشنر فاروق شہزاد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے
لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ڈپٹی الیکشن کمشنر فاروق شہزاد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے,جسٹس شاہد کریم نے احسان مانی اور فاروق شہزاد کو نوٹس جاری کیے, کرکٹ بورڈ چیئرمین کو نوٹس مبشر جعفر قصوری کی درخواست پر جاری کیے, پٹیشنر مبشر جعفر قصوری کی طرف سے ایڈووکیٹ شیگان اعجاز نے دلائل دیے۔لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کے نوٹس راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کی سکروٹنی اور الیکشن کے معاملے پر جاری کیے۔ ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اکتیس دسمبر تک آر سی اے کی سکروٹنی اور اپیلوں کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالتی حکم کی تعمیل کے بجائے غیر قانونی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔پی سی بی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے وئے سلیم اصغر، شفیق پاپا اور دانیال پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔لاہورہائیکورٹ نے غیر آئینی و قانونی اقدام پر پی سی بی چیئرمین اور ڈپٹی الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کیے ہیں۔