ملک کے کسی بھی حصے میں بجلی کی کوئی قلت نہیں ہے۔ آج صبح ملک میں پن بجلی کی مجموعی طلب 13 ہزار 605 میگاواٹ جبکہ پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ رہی۔ توانائی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنے سسٹم سے اپنی طلب کے مطابق بجلی حاصل کررہی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ صرف ان علاقوں میں معمول کے مطابق یا غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ کیاجاتا ہے جہاں بجلی چوری زیادہ ہے اور بجلی کی تقسیم کے حوالے سے بعض رکاوٹیں ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38