چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سمارٹ سکول یونیفارم تیار، بچوں کی نگرانی میں مدد گار ثابت ہو گی
بیجنگ (آن لائن) چین میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’سمارٹ یونیفارم‘ تیار کیا گیا ہے جس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) نصب ہے جو بچوں کی نگرانی کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جس میں دو مائیکرو چپس نصب ہیں۔ آڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق سمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کمپنی گوئیزوہ گنایو نے تیار کیا ہے جس میں دو مائیکرو چپس یونیفارم کے کاندھے کی طرف نصب ہے۔ اس کی مدد سے والدین اور اساتذہ آسانی سے معلوم کرسکیں گے کہ بچے کہاں موجود ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ جیسے ہی بچے سمارٹ یونیفارم پہنیں گے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم فعال ہوجائے گا جو والدین اور اساتذہ کو ان کے سمارٹ فون میں رپورٹ کرے گا۔ اگر بچہ کلاس میں سو جائے یا پھر بغیر اجازت باہر چلا جائے، اس حوالے سے بھی سمارٹ یونیفارم ہوشیار کردے گا۔