مریدکے: ٹرین کی زد میں آکر 22 سالہ نوجوان جاں بحق، موٹرسائیکل 2 ٹکڑوں میں تقسیم
فیروز والہ+مریدکے(نامہ نگار) ٹرین کی زد میں آ کر 22سالہ نوجوان جاں بحق، موٹر سائیکل کے دو ٹکڑے ہو گئے۔ بتایا گیا کہ معصوم شاہ پھاٹک بند تھا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نے پھاٹک کھلنے کا انتظار کرنے کی بجائے لائنوں کے اوپر سے کراس کرنے کی کوشش کی اسی دوران راو لپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین آ گئی جس کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مرنے والا 22سالہ نوجوان ذیشان شاہدرہ کا رہائشی تھا، مریدکے اپنے نانی نانا سے ملنے جا رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔