بلوچستان میں خشک سالی، وفاق مالی مد د کرے: وزیر داخلہ ضیاء لانگو
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں خشک سالی شدت اختیار کر گئی۔ وزیر داخلہ بلوچستان ضیا اللہ لانگو نے وفاق سے مالی معاونت کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں زراعت اور مویشی متاثر اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ خشک سالی سے انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل درکار ہوں گے وفاقی حکومت امداد و معاونت کرے۔پی ڈی ایم اے دستیاب وسائل متاثرین کیلئے بروئے کار لا رہی ہے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل درکار ہوں گے وفاقی حکومت امداد و معاونت کرے۔