شیخوپورہ، جہانیاں: گھریلو جھگڑوں اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان اور خاتون کی خودکشی
شیخوپورہ، فیروزوالہ، جہانیاں (نمائندگان+ آن لائن) گھریلو جھگڑوں اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ نوجوان اور خاتون نے خودکشی کرلی۔ شیخوپورہ میں تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ میں نوجوان واجد نے بیروزگاری سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ جہانیاں کے علاقہ ٹھٹھہ صادق آباد خاتون مسرت نے گھریلو حالات اور جھگڑوںسے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا۔