حافظ آباد: گیس لیکیج سے دھماکہ، مکان منہدم، میاں، بیوی، 2 بچے زخمی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) گیس لیکیج سے دھماکے کے باعث مکان منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت 4 چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اختر ٹاؤن کے احسان اللہ کے گھر رات سوئی گیس ہیٹر چلایا گیا جس سے گیس کمرے میں جمع ہوگئی۔ احسان اللہ نے کمرے میں جب سگریٹ سلگایا تو کمرے میں آگ بھڑک اٹھی اور دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں احسان اللہ، اسکی بیوی نازیہ بی بی، 6 سالہ بیٹا محمد احمد اور 10 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ شدید زخمی ہوگئے۔ نازیہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔