کشن گنگا منصوبہ: کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے 30 کروڑ روپے بے قاعدگیوں کا انکشاف
اسلام آباد (فواد یوسفزئی، دی نیشن رپورٹ) پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے سندھ طاس کمشن کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے اور اس معاملہ پر انکوائری کی سفارش کی ہے۔ آڈیٹر جنرل نے خصوصی آڈٹ رپورٹ میں بتایا کہ سندھ طاس کمشن نے کشن گنگا پر کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کیلئے 62.695 ملین روپے لئے جو کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے منظور کردہ رقم سے زائد ہے اور معاہدہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر تبدیل کیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے معاہدے میں تبدیلی کی منظوری وزارت بجلی و پانی نے دی تھی اور اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو اطلاع کر دی گئی تھی۔