حکومت عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کرے: راجہ اعجاز خان
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر لیبر ونگ کے مکزی نائب صدر راجہ محمد اعجاز خان نے حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے ریاست جمو ں و کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے وہاں کی عوام بزرگ خواتین طلباء بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں بھارتی افواج نے ظلم کی انتہا کر دی ہے جس کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں تمام سیاسی اختلافات ختم کرکے دنیا بھر میں سیاسی رہنماؤں صحافیوں کے وفود بھیجے جائیں اور بھارت کے ظلم و ستم سے عالمی برادری کو آگاہ کیا۔