پانچ برسوں کے دوران فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے86 ارب سے ز ائد مختص کئے گئے
اسلام آباد(آن لائن) فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے گزشتہ 5 سال کے دوران 86 ارب 55 کروڑ 77 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے 81 ارب 52 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ 2013-14ء میں فاٹا کو 14 ارب 91 کروڑ 93 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق 2013-14ء میں فاٹا کو 14 ارب 91 کروڑ 93 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ 14 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ روپے اس ڈویژن کیلئے مختص کئے گئے تھے۔ 2014-15ء میں 15 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے فاٹا کیلئے مختص کئے گئے۔