بدعنوانوں کی طرح پتنگ بازوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجائے:ناصراقبال خان
لاہور( نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،میاں محمدسعیدکھوکھر ، محمدرضا ، مخدوم وسیم قریشی نے کہا ہے کہ منفی بیان بازی اورپتنگ بازی قابل برداشت نہیں۔ بدعنوانوں،چوروں کی طرح پتنگ بازوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیاجائے،۔مٹھی بھرلوگ اپنے نام نہادشوق کیلئے معاشرے کوتختہ مشق نہیں بناسکتے۔پنجاب حکومت کے پاس شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کامینڈیٹ نہیں،پی ٹی آئی نے اپنے منشورمیں پتنگ بازی کی اجازت کاعندیہ تک نہیں دیاتھا۔ صوبائی وزیراطلاعات کاعاقبت نااندیشانہ رویہ قومی سیاست میں تنازعات اورفسادات کو جنم دے رہا ہے۔ پنجاب حکومت پتنگ بازی کے نتیجہ میں ہونیوالی اموات کاجواب دے۔صوبائی وزیراطلاعات پنجاب نے عجلت میں بسنت کاشوشہ چھوڑتے ہوئے بچوں سمیت شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ،فوری قلمدان واپس لیااورگرفتارکیاجائے۔ کسی مہذب معاشرے میں پتنگ بازی سے بچوں کی اموات ہوتیں تووہاں طوفان آجاتا۔اہل سیاست اوراہل صحافت سمیت مختلف طبقات کی بار بار ہتک اورباربارمعذرت کرنامنفی بلکہ مجرمانہ روش ہے۔دوچاروفاقی وصوبائی وزراء مسلسل بدزبانی سے حکومت کی بدانتظامی نہیں چھپاسکتے۔