جمہوری استحکام کیلئے مسلم لیگ ن کی جدوجہد جاری رہے گی:اشرف رسول
فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی پیرمحمداشرف رسول نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور ملکی استحکام کی خاطر (ن) لیگ کی جدوجہد جاری ہے پارلیمنٹ کی تمام اداروں پر فوقیت برقرار رکھنے اور اسے ربڑ سٹیمپ بنانے سے بچانے کی خاطر نواز شریف نے انتھک جدوجہد کی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا بھی سنگ میل عبور کیا یہی وجہ ہے کہ ان کی خدمات کو ملکی عوام یاد کررہی ہے اگر موجودہ حکمران (ن) لیگ کی پالیسیاں سبوتاژ کرنے کی بجائے انہیں جاری رکھتے ہو ملک میں معاشی سرگرمیوں متاثر نہ ہوتیں، ایم پی اے پیرمحمداشرف رسول نے ان خیالات کا اظہارمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کا تجربہ ماضی میں ناکام ہوچکا اب ایسا کوئی تجربہ ممکن نہیں ایسی سوچ رکھنے والے عناصر ہوش کے ناخن لیں،(ن) لیگ نے حالیہ جعلی و دھاندلی زدہ انتخابات کے باوجود جمہوری تسلسل خطرے میں پڑنے نہیں دیا آئندہ بھی ایسے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو کوئی خدشہ لاحق ہوتاہو، انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف پر عائد الزامات اور انہیں دی جانیوالی ناانصافی پر مبنی سزا کو عوام نے مسترد کردیا ہے قوم کے دل آج بھی میاں نواز شریف کی محبت میں دھڑکتے ہیں اور انشاء اللہ ان کی یہ محبت قائم رہے گی جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔