حکومت نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے این آر او کا شوشہ چھوڑ رہی ہے:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے این ، آر ، او کی رٹ لگائے بیٹھی ہے بتایا جائے نواز شریف اورشہباز شریف یا (ن) لیگ کے کسی بھی رہنماء نے حکومت سے این،آر،او کی بھیک مانگی ہے وہ شخص کو سامنے پیش کیا۔ جائے حکومت لانے والے بھی اب شرمندہ ہو رہے ہیں کہ کن لوگوں کو اقتدار میں بیٹھا دیا گیا ہے موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا سماء ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اس کے باوجود حکومت ایک منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے ۔حکومت نے چار ماہ کے دوران گیارہ ملین غیر ملکی قرضہ اور 1400ارب سٹیٹ بنک سے قرضہ لے چکی ہے اتنا قرضہ لینے کے باوجود عوام پر مہنگائی کا بم گرانا حکومت کی طرف ملکی معیشت کا معاشی قتل ہے حکومت ابھی تک کوئی ڈویلپمنٹ یا کوئی بڑا منصوبہ شروع نہ کروا سکی ۔بتایا جائے کہ حکومت نے جو اتنا قرضہ لیا وہ کہاں ہے؟