وزیراعظم اور چیف جسٹس کے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک9 ارب روپے سے زائد رقم وصول ہوچکی ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری تازہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر سے جمع ہونے والے عطیات تقریباً 8 ارب روپے ہیں جبکہ باقی ایک ارب روپے بیرون ملک پاکستانیوں نے جمع کرائے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں اب تک امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ چوالیس کروڑ پینتیس لاکھ بہتر ہزار روپے جبکہ برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے تئیس کروڑ چھیالیس لاکھ بیالیس ہزار روپے عطیہ کئے ہیں۔
اسی طرح پاکستان میں مختلف موبائل کمپنیوں کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے تیرہ کروڑ چوبیس لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں۔
دریں اثناء سٹیٹ بینک نے تجارتی بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ PAYMENT CARDS کے ذریعے ڈیم فنڈ کیلئے دئیے جانے والے عطیات پرکوئی سروس فیس وصول نہ کی جائے۔