کابل : گیس سلنڈر دھماکے میں 9 افرادہلاک، متعدد زخمی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رہائشی مکان میں گیس سلنڈر دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ پبلک ہیلتھ منسٹری کے ترجمان واحد اللہ مائر کے مطابق ہفتے کی رات گئے ایک رہائشی مکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔