ملیر کی رہائشی نرس کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین
کراچی (آئی این پی) ملیر کی رہائشی نرس کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے 4 جنوری سے لاپتہ نرس کا سراغ لگا لیا، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق لڑکی گھر سے ڈیوٹی کا کہہ کر نکلی اور قربان نامی لڑکے کے ساتھ ملتان چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے قربان نامی نوجوان سے کورٹ میرج کرلی ہے، لڑکی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، اپنی مرضی سے قربان سے شادی کی۔