طب کے شعبے میں غربت کے خاتمے کے عمل کو آگے بڑھائے گا:چین
بیجنگ (آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ طب کے شعبے میں غربت کے خاتمے کے عمل کو آگے بڑھائے گا ، دو ہزار بیس تک ضلاع ، تحصیل اور گاوں کی سطح پر طبی ادارے عسرت زدہ علاقوں میں بھی اعلی پائے کے ہو جائیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ چین طب کے شعبے میں غربت کے خاتمے کے عمل کو آگے بڑھائے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ دو ہزار بیس تک ضلاع ، تحصیل اور گاوں کی سطح پر طبی ادارے عسرت زدہ علاقوں میں بھی اعلی پائے کے ہو جائیں۔