وزیرمملکت برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے وزیراعظم کے ویژن کے تحت ملک بھر میں انسداد منشیات مہم شروع کردی گئی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے اپنی طرف منسوب ایک خبر کی تردید کی جس میں کہاگیا ہے کہ منشیات سے متعلق معاملات میں پکڑے جانے والے لوگ انھیں بدنام کررہے ہیں۔