انجمن اساتذہ پاکستان کے تحت سندھ ایجوکیشن کانفرنس
کراچی( نیوز رپورٹر) انجمن اساتذہ پاکستان سندھ کے تحت سندھ ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد ہمدرد یونیورسٹی شعبہ تعلیم اور وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ تعلیم کے اشتراک سے ہفتہ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم اردو یونیورسٹی گلشن اقبال میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نبی بخش جمانی(ڈین) ایجوکشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تھے جبکہ مہمان اعزازی حاجی محمد رفیق پردیسی (معاون خاص)، ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب، سینئررہمنا انجمن اساتذہ پروفیسر غلام عباس قادری، ڈین ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ لاریک، پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار قریشی سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان،پروفیسر ہارون لغاری ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سندھ نے بھی شرکت کی اس موقع پر پروفیسر فرزانہ خان نے قرارداد پیش کی۔ کانفرس میں پروفیسر ڈاکٹر کامران قریشی نے کلمات تشکر پیش کئے،جبکہ پیٹرن ان چیف پروفیسر دلاور خان،سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان صاحبزادہ ضیا اللہ رضوی، شاعر پروفیسر ارتضی گوہر، ماڈریٹرفیاض احمد شاہین، پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پروفیسر ساجد حسین، پروفیسر ڈاکٹرصفیہ عروج، پروفیسر ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، میڈم ناظرہ، پروفیسر ہارون الرشید، پروفیسر ڈاکٹر کمال حیدر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال، پروفیسرڈاکٹر عمیر، پیر عزیز گردیزی نے مکالمے پیش کئے جبکہ مرید حسین جامڑو نے عارفانہ کلام پیش کیا۔