مئیر شہریوں کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں‘قاری عثمان
کراچی (سٹی ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ مئیر کراچی شہریوں کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں اہل کراچی نے جس کو عزت سے نوازا وہ انہیں زندہ رہنے کا حق نہیں دینے کیلئے تیار نہیں۔ کراچی کو کس قانون کے تحت کھنڈرات میں تبدیل کیا جارہا ہے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی تباہی میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔ وہ محمدی کالونی میں قدیم شہری آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور جامعہ اسلامیہ اسکاوٹ کالونی میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا سید اشرف حسین شاہ شیرازی کے والد کی نماز جنازہ پرھانے کے بعد جماعتی احباب سے گفتگو کررہے تھے قاری محمد عثمان نے کہا کہ میئر کراچی کس کے حکم اور کس کیلئے کراچی کو برطانوی دور کا کراچی بنارہے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی تجاوزات کے نام پر آپریشن دراصل کراچی کو اس پوزیشن پر لیجانے کے منصوبہ بندی کی تکمیل ہے جس پوزیشن پر برطانیہ کراچی کو چھوڑ کر گیا تھا قاری محمد عثمان نے کہا کہ آگر کراچی کی تاجربرادی اور شہریوں نے کراچی کو بچانے کیلئے آواز نہ اٹھاء اور کراچی کو تباہی سے بچانے کیلئے ناجائز آپریشن کو نہیں روکا تو کراچی غیروں کا آماجگاہ بن جائیگا انہوں نے کہاکہ ناجائز تجاوزات آج بھی میئر کراچی کی سرپرستی میں قائم ہیں مگر قدیم مارکیٹوں بازاروں اور آبادیوں کو مسمار کیا جارہا ہے جبکہ سندھ حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے انہوں نیکہا کہ ضرورت اس بات کی ہے آپریشن کو فوری طور پر روک کر تمام متاثرین کو متبادل دوکانیں اور معاوضہ ادا کیا جائے۔