خالدہ حسین کے انتقال پر ڈاکٹر راشد حمید اور قادر بخش سومرو کا اظہار افسوس
کراچی(نیوز رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور کراچی کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے گوشہ نشینی کی زندگی گذارنے والی اک مضطرب تخلیقی وجود کی حامل اردو کی ممتاز ترین فکشن نگار خالدہ حسین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ڈاکٹر راشد حمید نے کہا کے خالدہ حسین نے انسان زندگی کی نفسیاتی جھتوں اورمتنوع وجودی مسئلوں کو اپنے انوکھے تجریدی بیانیوں کے ساتھ پیش کر کے جدید افسانے میں ایک خاص کاغذی اسلوک کو متعارف کرایا۔