ایس پی پیر محمد شاہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 15 ایمرجنسی کنٹرول کا دورہ
لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹی حکام سے مشاورت کے بعد کراچی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن کے قیام کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں 15ایمرجنسی کنٹرول سینٹرکا دورہ ۔آپریشن کمانڈر کامران ظفر نے انہیں کراچی میں جدید طرز پر 15ایمرجنسی ہیلپ لائن کنٹرول سینٹر کے قیام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے پنجاب سیف سٹی حکام سے مشاورت کی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری کے حوالے سے بریف کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر خان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی تیاری میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، کوئٹہ اور پشاور سی سٹی پراجیکٹ کیلئے بھی تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ۔