شہر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 23 مشکوک افراد گرفتار
لاہور(نامہ نگار)پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران23 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس نے گیسٹ ہاؤسز ،فیکٹریوں ،ہوٹلز ،سرائے پر بھی چیکنگ کی اور شہریوں کے بائیو میٹرک مشینوں سے کوائف چیک کئے۔ پولیس نے اتوار کے روزحساس مقامات پر واقع گرجا گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرچیکنگ بڑھا دی گئی تھی۔