فیروزوالا: چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی زیورات سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی آرائیاں والا میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر شبیر احمد اس کے ساتھی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے مدینہ پارک میں زاہد علی کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے رقم نقد دیگر سامان چوری کر لیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی حدوکے میں ڈاکوئوں نے میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ ریان پور میں ڈاکوئوں نے اجمل شاہ اور طالب علم کو لوٹ لیا۔ نقدی موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں میں چار موٹر سائیکلیں چوری کر لی فرار ہو گئے۔