فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،کیمیکل سے تیار 4915لٹر دودھ ضائع کردیا
لاہور(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مختلف شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی۔صوبہ بھر میں 1544 گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ 88ہزار 961 لیٹر دودھ کے موقع پر ٹیسٹ کے دوارن 4 ہزار 915 لیٹر کیمیکل سے تیارکردہ ملاوٹی دودھ ضائع کر دیا گیا۔دودھ کی مقدار اور گاڑھاپن بڑھانے والے مضر صحت کیمیکل، پاؤڈر، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔