نئے پاکستان میں بھی سابقہ ادوار کی ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل جاری
پنڈی گھیب (نامہ نگار ) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما و قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں بھی سابقہ ادوار کی ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے عوام کو انکے آئینی حقوق اور شہری آزادیوں سے زیادہ عرصہ تک محروم نہیں رکھا جاسکتا گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق کی فراہمی اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے حکومت کو سیاسی بالغ نظری اپنانے کی ضرورت ہے حکومتیں ہمیشہ تدبر، بردباری اور شائستگی سے چلائی جاتی ہیں لیکن جارحانہ اور غیر سنجیدہ رویوں سے لگتا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر عوام کوانکے بنیادی حقوق سے محروم ہی رکھا جائے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ملہووالی میں منعقدہ علامہ عبد الجلیل نقوی مرحوم کی پہلی برسی اور شیعہ علماء کونسل تحصیل پنڈی گھیب کے صدر علامہ سید طالب حسین نقوی کے سسر کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ سید حسن رضا نقوی، چیئرمین بلدیہ آفتاب احمد حیدری اور کونسلر حاجی عبد الرحمٰن بھی موجود تھے۔