جھگڑے کا ساخشانہ ، ایک نوجوان نے دوسرے کی جان لے لی
چک بیلی خان(نامہ نگار) ہرکہ چک بیلی خان روڈ کے رہائشی راجہ جہانگیر اختر نے پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ ارسلان ولد محمد اشرف ساکن ہرکہ نے اپنے فون سے میرے بیٹے قدیر احمد کو فون کر کے بلایا جس پر میرا بیٹا روانہ ہو گیا اور جوں ہی گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول ہرکہ کے قریب پہنچا تو ارسلان آگے گھڑا تھا جس نے اپنی ڈب سے پسٹل نکال کر قدیر احمد پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے میرا بیٹا شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر جانبحق ہو گیا وجہ عناد یہ ہے کہ گزشتہ روز ارسلان اور قدیر کے درمیان ہرکہ چک بیلی خان روڈ سٹاپ پر جھگڑا ہوا تھا جسکا اسکو رنج تھا تا ہم روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش ایچ آئی یو صدر سرکل کے سپرد کر دی ہے۔