مندرہ پو لیس چوری ،ڈکیتی ،رہزنی کی واردتوں کی روک تھام میں ناکام
مندرہ( نامہ نگار) موجودہ حکومت نے جس تبدیلی کا نعرہ لگا کرتھانہ کلچر اور پنجاب پولیس سے کرپشن ،رشوت ستانی ،جھوٹی ایف آئی آرکے خاتمے کا وعدہ کیا تھا تھانہ مندرہ کی پولیس اپنی پرانی روش پر ڈھٹائی سے قائم رہتے ہوئے علاقہ سے چوری ،ڈکیتی ،رہزنی کی بڑھتی ہوئی واردتوں کی روک تھام کی بجائے موہڑہ مندو بازار میں بیٹھے ہوئے مزدروں کی بیٹھک سے بے گنا ہ افراد کو اٹھا کر ان پر جواء کھیلنے کے الزام میں پرچہ دے دیا گزشتہ دنوں دن 11بجے مزدوروں کی بیٹھک جہاں سے لوگ اپنے کام کی غرض سے مزدوروں کو لے جاتے ہیں وہاں بیٹھے چند لوگ ٹائم پاس کے لیے لڈو کھیل رہے تھے لڈو کھیلنے والے افراد کے ساتھ اپنے کام کی غرض سے مزدوروںکو لے لیجانے والے افراد مزدوروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف تھے کہ مندرہ پولیس نے لڈو کھیلنے والوں کے ساتھ کھڑے بے گناہ لوگوں کو بھی اٹھا کر تھانے لے گئے اور اٹھائے گئے افراد سے بھاری ر شوت کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان بے گناہ افراد کے خلاف جواء کھیلنے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام لگا کر پرچہ دے دیا ان خیالات کا اظہار موہڑہ مندو بازار کی تاجر برادری نزاکت قریشی ،سعید قریشی ،ٹھکیدار محمد زمان قریشی ،محمد حبیب الرحمن ،ظفر قریشی و دیگر نے راول پریس کلب مندرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے سی پی اوراولپنڈی ،آئی جی پنجاب اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت حسین سے تھانہ مندرہ پولیس کے غیر قانونی ہتکھنڈوں اور غریب لوگوں کو ہراساں و تنگ کرنے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر اصلاح وا حوال کا مطالبہ کیا ہے۔