چکوال بار کے انتخابات، زیدی گروپ کے چوہدری وجاہت کو شکست
چکوال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار چکوال کے سالانہ انتخابات پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے۔پاشا گروپ کے خالق داد گجر نے کانٹے دار مقابلے کے بعد زیدی گروپ کے چوہدری وجاہت علی خان کو شکست دیدی۔چوہدری خالق داد گجر نے 195ووٹ حاصل کئے جبکہ چوہدری وجاہت علی خان نے 188ووٹ حاصل کر سکے۔نائب صدارت کیلئے زیدی گروپ کے ظہیر عباس منہاس 214ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ انہوں نے اپنے حریف پاشا گروپ کے ارشد محمود ایڈووکیٹ کو شکست دی جو165ووٹ لے سکے۔۔ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو آخری لمحے تک مقابلہ انیس بیس چلتا رہا۔کبھی وجاہت علی خان ایک دو ووٹوں سے آگے۔اور کبھی خالق داد گجر تین چار ووٹوں سے آگے رہے۔خالق داد گجر کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حسن رضا پاشا کی وہ سمارٹ چال تھی جو انہوں نے زیدی گروپ کے چوہدری محمود اختر شہید کے ریفرنس میں انکے بھانجے چوہدری طلعت محمود کے مقابلے میں اپنا امیدوار سامنے نہ لانے کا اعلان کیا۔