ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، 60لاکھ روپے کی2ترقیاتی سکیموں کی منظوری
فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی نے 60لاکھ روپے کی لاگت سے دوترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے اس سلسلے میں اجلاس ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 50لاکھ روپے کی لاگت سے سرگودھا روڈ سے ملحقہ صداقت سٹریٹ کی کارپٹ تعمیر اور 10لاکھ روپے سے چک 251میں ٹف ٹائلز لگانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی سکیموں پر عملدرآمد منظور شدہ تصریحات کے مطابق ہونا چاہیے اور فنڈز کے شفاف استعمال واعلیٰ تعمیراتی معیار کویقینی بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی ۔اجلاس کے دوران شہری ترقی کے لئے زیرتکمیل منصوبوں کی موجودہ صورت حال اور آئندہ کے میگا ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز بھی زیر بحث آئیں۔