حکومت منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے سے گریز کرے: اظہر سلطان
لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ حکومت منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے سے گریز کرے ،تاجر طبقہ اور عوام پہلے ہی پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ ملکی معیشت شدید ابتری میں مبتلا ہو چکی ہے ۔ان حالات میں اگر مزید ٹیکس لگائے گئے اور عوام اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بڑھایا گیا تو خود حکومت کی ساکھ مکمل تباہ ہو جائے گی ۔ یہ بات سردار اظہر سلطان نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا حکومت اور محکموں کی جانب سے تاجر برادری کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، ملکی معیشت کا انحصار زرعی شعبہ پر ہے جبکہ چند ماہ کے حکومتی اقدامات کی وجہ سے زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور شرح نمو سست روی کا شکار ہو چکی ہے