ـٌ پاکستان پریمیئر لیگ خان ریسرچ لیبارٹری نے جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پاکستان پریمیئر لیگ خان ریسرچ لیبارٹری (کے آر ایل) نے جیت لی۔ فائنل میچ میں کے آر ایل نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کو چار صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اظہار اﷲ نے دو جبکہ افتخار علی خان اور جنید خان نے ایک ایک گول کیا۔ لیگ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر آئی پی سی اور سپورٹس ڈاکٹر فہمیدہ مرزا تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ آرمی کے عنصرعباس ٹورنامنٹ کے ٹاپ گول سکورر جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی سول ایوی ایشن کے محمد ندیم ٹھہرے۔ کے الیکٹرک ٹیم فیئر پلے ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔